ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کودہلی آنے سے نہیں روک سکتے: کیجریوال

کسانوں کودہلی آنے سے نہیں روک سکتے: کیجریوال

Tue, 02 Oct 2018 21:38:18    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کیجریوال نے اپنے مطالبات کے حق میں دہلی آرہے کسانوں کو غازی آباد کی سرحد پر روک کر ان کیساتھ کئے گئے ظالمانہ سلوک کو غلط بتایا اور کہاکہ کسانو ں کو دہلی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی سب کی ہے،کسانوں کو دہلی میں آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔کسانو ں کا مطالبات جائز ہیں۔ان مطالبات پورے کئے جائیں۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں۔ ان کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہئے لیکن ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں دہلی آنے سے روکا جا سکتا ہے۔


Share: